حیدرآباد

حیدرآبا: راجندر نگر کے قریب سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

شہرحیدرآباد کے راجندرنگر کے قریب پی این این آروے کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے راجندرنگر کے قریب پی این این آروے کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب کار چلانے والے نے اس کاتوازن کھودیا اور یہ کار سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔اس حادثہ میں کار چلانے والا ہلاک ہوگیا۔

مہلوک کی شناخت گنیش کے طورپر کی گئی ہے۔یہ حادثہ پیر کی صبح راجندرنگر پلرنمبر296کے قریب پیش آیا۔حادثہ اتناشدیدتھاکہ کار کئی مرتبہ الٹ کر سڑک کی دوسری جانب گرپڑی اور گنیش موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس اس بات کی جانچ کررہی ہے کہ آیا مہلوک حالت نشہ میں تو گاڑی نہیں چلارہا تھا۔

پولیس اس با ت کی بھی جانچ کررہی ہے کہ حادثہ کے وقت کار میں کتنے افراد سوارتھے۔اس حادثہ کے نتیجہ میں بڑے پیمانہ پر ٹریفک جام ہوگئی۔

پولیس نے وہاں پہنچ کر گاڑیوں کو ہٹاتے ہوئے اس مصروف روٹ پر ٹریفک کو بحال کیا۔