حیدرآباد
حیدرآباد :دو حادثات میں ایک شخص ہلاک ۔ایک سب انسپکٹر شدید زخمی
تفصیلات کے مطابق فلائی اوور پر پیدل جا نے والے ایک شخص کو تیز رفتاری سے آ رہی کار نے ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور تحقیقات شروع کیں۔
حیدرآباد: حیدرآباد کے بالانگر فلائی اوور پر منگل کی صبح دو حادثات پیش آئے، جن میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ ایک سب انسپکٹر شدید زخمی ہوا۔
تفصیلات کے مطابق فلائی اوور پر پیدل جا نے والے ایک شخص کو تیز رفتاری سے آ رہی کار نے ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور تحقیقات شروع کیں۔
اسی دوران ایک تیز رفتار ڈی سی ایم گاڑی نے وہاں موجود سب انسپکٹر کو بھی ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر کے علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
پولیس نے دونوں حادثات میں ملوث کار اور ڈی سی ایم کے ڈرائیوروں کو حراست میں لے لیا ہے۔