دہلی

ایرانڈیا کے طیارہ میں ٹشو پیپر پر بم تحریر، سیکوریٹی ایجنسیاں حرکت میں آگئیں

دہلی ایرپورٹ پر آج ایرانڈیا کی پرواز AI819 کے بیت الخلاء میں ایک ٹشو پیپر پایا گیا جس پر لفظ "Bomb" تحریر تھا جس کے ساتھ ہی سیکوریٹی ایجنسیاں حرکت میں آگئیں لیکن یہ ایک جھوٹی دھمکی ثابت ہوئی۔

نئی دہلی: دہلی ایرپورٹ پر آج ایرانڈیا کی پرواز AI819 کے بیت الخلاء میں ایک ٹشو پیپر پایا گیا جس پر لفظ "Bomb” تحریر تھا جس کے ساتھ ہی سیکوریٹی ایجنسیاں حرکت میں آگئیں لیکن یہ ایک جھوٹی دھمکی ثابت ہوئی۔

متعلقہ خبریں
طیارہ میں بم کی جھوٹی اطلاع، کال کرنے والا 10سالہ لڑکا نکلا
دہلی ایئرپورٹ کو دھمکی آمیز میل کولکتہ میں بنگلہ دیشی گرفتار
ایرانڈیا کے 4 ارکان عملہ اور ایک مسافر بردہ فروشی (انسانی اسمگلنگ) کے شبہ میں گرفتار
دہلی ایرپورٹ پر بم کی جھوٹی اطلاع، نوجوان گرفتار
آر بی آئی کے فرضی دستاویزدہلی ایرپورٹ پر 3 افراد گرفتار

ایک پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ پولیس نے تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے کہا کہ چہارشنبہ کو تقریباً 7:30 بجے شام ایرانڈیا کی ایک پرواز کے بیت الخلاء میں ایک ٹشو پیپر پائے جانے کی اطلاع ملی تھی۔

یہ پرواز وڈودرہ روانہ ہونے والی تھی۔ اس ٹشو پیپر پر لفظ بم تحریر تھا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس (آئی جی آئی) ایرپورٹ اوشا رنگنانی نے بتایا کہ معیاری سیکوریٹی طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے جامع تلاشی لی گئی لیکن کوئی مشتبہ شئے نہیں پائی گئی۔

ایرانڈیا نے بتایا کہ سیکوریٹی الرٹ کے بعد تمام مسافروں کو بحفاظت نیچے اتاردیا گیا اور طیارہ کو سیکوریٹی ایجنسیاں ایک ویران پٹی کی طرف لے گئیں۔

a3w
a3w