حیدرآباد

حیدرآباد: سڑک حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک اور دو افراد زخمی

تفصیلات کے مطابق، جِلیلا گوڑہ کے رہنے والا 18 سالہ سریناتھ اپنے دو دوستوں راماینم منی دیپ اور شونتی چرن کے ساتھ موٹر سائیکل پر ویزاگ کالونی گیا تھا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ یاچارم پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع
امریکہ میں شبِ قدر کے موقع پر مسجد دارالعلوم فاؤنڈیشن میں تہنیتی تقریب، مولانا محمد وحید اللہ خان کی 30 سالہ خدمات کا اعتراف
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت

تفصیلات کے مطابق، جِلیلا گوڑہ کے رہنے والا 18 سالہ سریناتھ اپنے دو دوستوں راماینم منی دیپ اور شونتی چرن کے ساتھ موٹر سائیکل پر ویزاگ کالونی گیا تھا۔

واپسی کے دوران رات ہونے کی وجہ سے تینوں نے ونجامور گاؤں میں سریناتھ کے رشتہ داروں کے گھر رات گزاری۔ اتوار کی صبح وہ تینوں دوبارہ موٹر سائیکل پر گھر واپس روانہ ہوئے۔

جب وہ یاچارم منڈل میں واقع ایچ پی پٹرول پمپ کے قریب پہنچے تو موٹر سائیکل اچانک بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے ایک درخت سے ٹکرا گئی۔

ٹکر اتنی شدید تھی کہ سریناتھ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔زخمی ہونے والے دو نوجوانوں کو فوری طور پر سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔