مہاراشٹرا اور کرناٹک میں شدید بارش، سری سیلم پراجکٹ کی سطح میں اضافہ
گزشتہ چند دنوں سے مہاراشٹرا اور کرناٹک جیسی بالائی ریاستوں میں مسلسل شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجہ میں تلنگانہ اوراے پی کے مشترکہ سری سیلم پراجکٹ میں بہاؤ مسلسل جاری ہے۔

حیدرآباد: گزشتہ چند دنوں سے مہاراشٹرا اور کرناٹک جیسی بالائی ریاستوں میں مسلسل شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجہ میں تلنگانہ اوراے پی کے مشترکہ سری سیلم پراجکٹ میں بہاؤ مسلسل جاری ہے۔
سری سیلم پراجکٹ میں پانی کی سطح روز بہ روز بڑھتی جا رہی ہے ۔
سری سیلم پراجکٹ کی مکمل آبی سطح 885 فٹ ہے جبکہ موجودہ طورپرآبی سطح 856.10 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔
جورالہ پراجکٹ سے سری سیلم پراجکٹ میں اس وقت 36,050 کیوزک پانی داخل ہو رہا ہے۔
اتوار کی شام 6 بجے کے اعداد و شمار کے مطابق سری سیلم پراجکٹ میں آبی سطح 855.20 فٹ رہی ۔
عام طور پر سری سیلم پراجکٹ میں پانی کا بہاؤ جون کے بعد شروع ہوتا ہے لیکن اس سال مئی سے ہی پانی کا سلسلہ جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ بارش کے نتیجہ میں بالائی علاقوں سے بڑی مقدار میں پانی سری سیلم پراجکٹ میں داخل ہو رہا ہے۔
حکام صورتِ حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور وقتاً فوقتاً جائزہ لے رہے ہیں۔ عوام کو احتیاط برتنے اور سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیاگیا ہے۔