تلنگانہ

تلنگانہ: جھیل میں دو افرادغرق

اناج پور جھیل میں پھسل کر گرنے سے ایک 17 سالہ لڑکی پرنیتھا اور اسے بچانے کی کوشش میں 22 سالہ نوجوان اندر سین ریڈی پانی میں غرق ہو گئے ۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ علاقہ عبداللہ پور میٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
سردیوں میں خشک میوہ جات قدرت کا انمول تحفہ: ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
جمعہ کے خطبے میں جمعیتہ علماء کا تعارف پیش کریں، حافظ پیر شبیر احمد کی اپیل
اردو زبان عالمی سطح پر مقبول، کالج آف لینگویجز ملے پلی میں کامیاب سمینار کا انعقاد
یوم عاشورہ کی روحانی عظمت قیامت تک باقی رہے گی: مولانا صابر پاشاہ قادری

اناج پور جھیل میں پھسل کر گرنے سے ایک 17 سالہ لڑکی پرنیتھا اور اسے بچانے کی کوشش میں 22 سالہ نوجوان اندر سین ریڈی پانی میں غرق ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق، پرنیتھا اپنے گھر والوں کے ساتھ جھیل کے قریب تفریح کے لیے آئی تھی۔ اچانک اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ جھیل میں جاگری۔ ا

س صورتحال کو دیکھتے ہوئے اندر سین ریڈی اسے بچانے کے لیے پانی میں کودا مگر وہ بھی غرق ہوگیا۔پرنیتھا کے والد نے بھی بیٹی کو بچانے کی کوشش میں جھیل میں چھلانگ لگا دی، مگر مقامی افراد نے فوری انہیں بچا لیا۔

لیکن پرنیتھا اور اندرا سین کو بچایا نہ جا سکا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور دونوں لاشوں کو پانی سے نکال لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔