حیدرآباد

جعلی بینک کالز اور کے وائی سی ٹھگی میں اضافہ، حیدرآباد پولیس کی عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت دی

سائبر دھوکہ دہی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر شہریوں کو خبردار رہنے اور محتاط انداز میں اپنی بینکنگ معلومات کی حفاظت کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

حیدرآباد: سائبر دھوکہ دہی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر شہریوں کو خبردار رہنے اور محتاط انداز میں اپنی بینکنگ معلومات کی حفاظت کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ ٹھگ مختلف طریقوں سے خود کو بینک افسر، کمپنی نمائندہ یا کسٹمر کیئر ایگزیکٹیو ظاہر کرکے عوام سے حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

پولیس اور سائبر سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ OTP، PIN، CVV، ڈیبٹ کارڈ یا کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات کسی کے ساتھ بھی شیئر نہ کریں۔ ایسے تمام کالز یا میسجز کو نظر انداز کریں جو بینک اکاؤنٹ کی معلومات یا KYC اپڈیٹ کے نام پر ذاتی تفصیلات طلب کریں۔

مزید ہدایت دی گئی ہے کہ کسی انعام، لاٹری، گفٹ یا اسکیم کے جھانسے میں آکر اپنی ذاتی معلومات ہرگز فراہم نہ کریں۔ اگر کسی ادارے سے رابطہ کرنا ہو تو صرف ان کی سرکاری ویب سائٹ پر موجود کسٹمر کیئر نمبرز ہی استعمال کریں۔

حکام نے کہا کہ اگر کوئی کال کرنے والا گھبراہٹ پیدا کرنے کی کوشش کرے یا فوراً معلومات مانگے تو فوراً کال کاٹ دیں۔ ایسی مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع فوراً اپنے بینک اور متعلقہ حکام کو دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ محتاط رہیں، خود بھی آگاہی رکھیں اور اپنے اہل خانہ کو بھی اس بارے میں خبردار کریں تاکہ سائبر ٹھگوں کا شکار ہونے سے بچا جا سکے۔