مہاراشٹرا

راجہ سنگھ کی ریالی کیخلاف”نوجوانوں کو بھڑکانے“ پر مسلم شخص گرفتار

ملزم سلیمان احمد شیخ کو جمعرات کو گرفتار کیاگیا اور ایک مقامی عدالت نے اسے 14دن کی پولیس تحویل میں دے دیا۔ شیخ نے 24/ مارچ کو بیلولی میں ایک خانگی فنکشن ہال میں میٹنگ کی جہاں اس نے مسلم نوجوانوں سے یہ کہتے ہوئے ٹی راجہ سنگھ کی ریالی کی مخالفت کرنے کی اپیل کی۔

اورنگ آباد: پولیس نے ناندیڑ ضلع سے 50 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا جس پر بی جے پی کے معطل رکن لیڈر اور تلنگانہ کے رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کی مجوزہ ریالی کے خلاف مسلم نوجوانوں کو بھڑکانے کا الزام ہے۔ متنازعہ لیڈر کی ریالی 9/ اپریل کو ناندیڑ کے بیلولی میں منعقد ہورہی ہے۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
معمولی تنازعہ پردوفرقوں میں جھگڑا‘ مسلم نوجوان ہلاک
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی
لندن اور انڈونیشیا میں ہزاروں افراد کا جنگ روکنے کیلئے مارچ
بی جے پی قائدین سے کے ٹی آر کی ملاقات

ملزم سلیمان احمد شیخ کو جمعرات کو گرفتار کیاگیا اور ایک مقامی عدالت نے اسے 14دن کی پولیس تحویل میں دے دیا۔ شیخ نے 24/ مارچ کو بیلولی میں ایک خانگی فنکشن ہال میں میٹنگ کی جہاں اس نے مسلم نوجوانوں سے یہ کہتے ہوئے ٹی راجہ سنگھ کی ریالی کی مخالفت کرنے کی اپیل کی کہ اس سے علاقہ میں کشیدگی پیدا ہوگی۔

اس میٹنگ کا ویڈیو بعد ازاں وائرل ہوگیا۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد پولیس نے از خود نوٹس کے تحت چہارشنبہ کو کیس درج کرلیا اور جمعرات کی علی الصبح شیخ کو گرفتار کرلیا۔ ایک اور ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بیلولی پولیس کے انسپکٹر اننت بروڈے نے کہا کہ شیخ ہسٹری شیٹر ہے اور سات کیسس میں اس کا نام ہے۔ اس کے خلاف تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔

بی جے پی نے اسلام اور پیغمبر محمدؐ کے خلاف ریمارکس پر ہنگامہ کے بعد ٹی راجہ سنگھ کو پارٹی سے اگست2022 میں معطل کردیا تھا۔ان ریمارکس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا اور گرفتار کیا گیا بعد ازاں انہوں نے ضمانت حاصل کرلی۔ راجہ سنگھ حیدرآباد کے گوشہ محل حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔

a3w
a3w