تلنگانہ

پداپلی میں ایرپورٹ کی تعمیر، ایرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے وفد کا دورہ

 ٹیم کے ساتھ پداپلی آر ڈی او گنگیا، سروے اور لینڈ ریکارڈس کے اے ڈی سرینواس اور انترگاؤں کے تحصیلدار رویندر بھی موجود تھے۔پداپلی کے رکن پارلیمنٹ جی ومشی کرشنا نے مطالبہ کیا کہ راماگنڈم کے بسنت نگر میں ہی ایرپورٹ تعمیر کیا جائے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے پداپلی ضلع کے راماگنڈم علاقہ میں ایرپورٹ کی تعمیر کے سلسلہ میں ایرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کے نمائندہ وفد نے دورہ کیا۔ اے اے آئی کے ڈپٹی جنرل منیجر ملیکا کی قیادت میں تین عہدیداروں پر مشتمل ٹیم نے بسنت نگر کے پرانے رن وے اور انترگاؤں میں مجوزہ مقام کا نقشوں کے ذریعہ معائنہ کیا۔

متعلقہ خبریں
جھیلوں کی اراضی پر تعمیرات کی اجازت دینے والے عہدیداروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ
سنگاریڈی میں فرقہ وارانہ حملہ کے خلاف کانگریس اقلیتی قائدین کی ڈی جی پی کو یادداشت پیش
سردیوں میں خشک میوہ جات قدرت کا انمول تحفہ: ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
ڈی ای او ڈاکٹر رویندر ریڈی نے اردو پرائمری اسکول اولہ کا دورہ کیا
جمعہ کے خطبے میں جمعیتہ علماء کا تعارف پیش کریں، حافظ پیر شبیر احمد کی اپیل

 جہاں بسنت نگر کے پرانے رن وے کو ایئرپورٹ میں تبدیل کرنے کی تجویز زیر غور ہے وہیں ریاستی حکومت نے انترگاؤں میں نیا مقام تجویز کیا ہے جس کے پیش نظر دونوں مقامات کا معائنہ کیا گیا۔عہدیداروں نے بتایا کہ بسنت نگر میں تقریباً 300 ایکڑ اراضی دستیاب ہے، جب کہ انترگاؤں کے قریب تقریباً 500 ایکڑ اراضی موجود ہے۔

 ٹیم کے ساتھ پداپلی آر ڈی او گنگیا، سروے اور لینڈ ریکارڈس کے اے ڈی سرینواس اور انترگاؤں کے تحصیلدار رویندر بھی موجود تھے۔پداپلی کے رکن پارلیمنٹ جی ومشی کرشنا نے مطالبہ کیا کہ راماگنڈم کے بسنت نگر میں ہی ایرپورٹ تعمیر کیا جائے۔

انہوں نے اس معاملہ میں کسی بھی قسم کی سیاسی سازش کو موقع نہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے وزیر شہری ہوا بازی رام موہن نائیڈو کو مکتوب بھی لکھا اور کئی بار شخصی طور پر ملاقات کر کے نمائندگی بھی کی۔ رکن پارلیمنٹ ومشی کرشنا نے مرکزی وزیر سے اپیل کی کہ ٹکنیکل فیزیبیلیٹی رپورٹ کے نام پر بسنت نگر میں ایرپورٹ کی تعمیر کو روکنے کی کوشش نہ کی جائے۔