حیدرآباد
حیدرآباد: گاندھی اسپتال سے قیدی فرار
چرلاپلی جیل منتقل کرنے سے قبل طبی معائنہ کے لیے اسے گاندھی اسپتال لے جایا گیا۔ اس دوران وہ واش روم کی وینٹی لیٹر سے کود کر فرار ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ کئی مقدمات میں بھی ملزم ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے سکندرآباد گاندھی اسپتال سے ایک قیدی کے فرار ہونے کا واقعہ تاخیر سے منظر عام پر آیا۔ دو روز قبل سہیل نامی قیدی کو میڈیکل ٹسٹ کے لیے گاندھی اسپتال لایا گیا تھا جہاں سے وہ فرار ہوگیا۔
بیگم پیٹ میں ڈکیتی کیس میں سہیل کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
چرلاپلی جیل منتقل کرنے سے قبل طبی معائنہ کے لیے اسے گاندھی اسپتال لے جایا گیا۔ اس دوران وہ واش روم کی وینٹی لیٹر سے کود کر فرار ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ کئی مقدمات میں بھی ملزم ہے۔
واقعہ پر مقدمہ درج کرکے چلکل گوڑہ پولیس تحقیقات کررہی ہے۔