جموں و کشمیر

ملک میں پہلی بار لیتھیم کے بھاری ذخائر دریافت

بتایا گیا کہ جیولوجیکل سروے آف انڈیا نے پہلی بار جموں و کشمیر کے ریاسی ضلع کے سلال-ہیمانا علاقے میں 5.9 ملین ٹن کے لیتھیم انفریڈ ریسورسز کا پتہ چلایا ہے اور لیتھیم نکالنے کے لئے کام شروع کردیاگیا ہے۔

نئی دہلی: ملک میں پہلی بار لیتھیم کے بھاری ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ یہ بات مرکزی حکومت نے جمعرات کو پارلیمنٹ میں بتائی۔

متعلقہ خبریں
رمضان میں وادی کشمیر میں مہنگائی کا جن قابوسے باہر
کشمیر میں انسداد دہشت گردی قانون کے تحت 3 مکانات کی ضبطی
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں 5 سال بعد یوم آزادی تقریب
کشمیر میں دہشت گرد کی 6 دکانات ضبط: این آئی اے
ڈنکی کی شوٹنگ کیلئے شاہ رخ خان کشمیر پہنچے

وزارت کانکنی نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں ملک میں پہلی بار 5.9 ملین ٹن لیتھیم کے ذخائر پائے گئے ہیں۔

لیتھیم ایک الوہ دھات ہے اور ای وی بیٹریوں کی تیاری میں اہم عنصر مانی جاتی ہے جس کے بغیر نہ صرف الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریاں بلکہ موبائل فونس اور لیاپ ٹاپ وغیرہ میں استعمال کی جانے والی بیٹریوں کی تیاری بھی ناممکن ہے۔

بتایا گیا کہ جیولوجیکل سروے آف انڈیا نے پہلی بار جموں و کشمیر کے ریاسی ضلع کے سلال-ہیمانا علاقے میں 5.9 ملین ٹن کے لیتھیم انفریڈ ریسورسز کا پتہ چلایا ہے اور لیتھیم نکالنے کے لئے کام شروع کردیاگیا ہے۔

وزارت کانکنی نے مزید بتایا کہ مختلف ریاستوں میں 51 معدنی بلاکس بھی متعلقہ ریاستی حکومتوں کے حوالے کئے گئے ہیں۔ ان میں 5 بلاک سونے سے متعلق ہیں اور دیگر بلاکس جموں و کشمیر، آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ، گجرات، جھارکھنڈ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، اوڈیشہ، راجستھان، تمل ناڈو، اور تلنگانہ میں پھیلے ہوئے ہیں جہاں پوٹاش، مولبڈینم، بیس میٹل وغیرہ دریافت ہوئے ہیں۔