جرائم و حادثات

چٹ فنڈ کے نام پر دھوکہ دہی، دو ملزمین گرفتار

مادھو پور پولیس نے چٹ فنڈ دھوکہ دہی کے الزام میں 2 ملزمین کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 3 سیل فونس ضبط کرلئے۔

حیدرآباد:مادھو پور پولیس نے چٹ فنڈ دھوکہ دہی کے الزام میں 2 ملزمین کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 3 سیل فونس ضبط کرلئے۔

متعلقہ خبریں
دھوکہ دہی میں ملوث دو افراد گرفتار، ورک فرم ہوم کے نام پر دھوکہ دیا گیا
حیدرآباد میں ٹراویل ایجنسیوں اور چٹ فنڈس کے دفاتر پرکڑی نظررکھنے کی ضرورت
گِدھوں اور شیاطین کی حکمرانی سے ریاست تباہ ہوجائے گی۔ بی آر ایس قائد کا طنز
دھوکہ دہی کے واقعہ میں ایک نائیجیریائی شہری گرفتار
آن لائن ملازمت کا جھانسہ، خاتون 17لاکھ سے محروم۔ تفصیلات جانیں

مادھو پور ڈپٹی کمشنر پولیس وسنت جی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ منچریال کے 47 سالہ ای سرینواس اور 27 سالہ ای راکیش ورما کو گرفتار کرلیا گیا۔ یہ دونوں ستمامورتی چٹ فنڈ کے ڈائرکٹرس بتائے جاتے ہیں۔

ان کا ایک ساتھی گنیش ڈائرکٹر متوطن ورنگل مفرور بتایا گیا ہے۔ مذکورہ تینوں ملزمین نے 120 افراد سے 5 کروڑ روپئے چٹ فنڈ میں انوسمنٹ کروایا تھا جبکہ ان کے پاس لائسنس نہیں تھا، پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ انھیں یہ دیکھنا چاہئے کہ چٹ فنڈ کمپنی رجسٹرڈ ہے یا نہیں۔

پولیس نے یہ بھی کہا کہ عوام کو اس طرح کے دھوکہ بازوں کے خلاف کوئی اطلاع ہو تو فوری پولیس کے واٹس ایپ نمبر 9490617444 پر اطلاع دے سکتے ہیں۔