حیدرآباد

کے ٹی آر‘منشیات کے عادی شخص: بنڈی سنجے

بنڈی سنجے نے فوری طورپر بنگلورو ڈرگس کیس کی دوبارہ تحقیقات کے آغاز کا مطالبہ کیا جس میں مبینہ طورپرکے ٹی آر ملوث ہونے کا الزام ہے۔ صدربی جے پی نے کہاکہ کے سی آر دلتوں کے ساتھ زبانی ہمدردی کا مظاہرہ کررہے ہیں

حیدرآباد: صدر بی جے پی تلنگانہ بنڈی سنجے کمار نے ٹی آرایس کے کارگزار صدر کے ٹی راماراؤ پر منشیات کاعادی شخص قراردیا۔آج اپنی پیدل یاترا کے موقع پر نرمل کے مامٹرہ منڈل میں روڈ شو سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کے ٹی آر کوچیالنج کرتے ہوئے کہاکہ ان میں اگر ہمت ہے تووہ اپنے بال اورخون کے نمونوں کو جانچ کے لئے روانہ کریں تاکہ یہ پتہ لگایا جاسکے کہ وہ منشیات لیتے ہیں یانہیں؟۔

ٹی آرایس قائدین نے بی جے پی قائدپر تمبا کو چپاتے رہنے کے الزامات عائد کئے تھے جس پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بنڈی سنجے کمار نے کہاکہ ئٹرٹلو(کے ٹی راماراؤ) کے مطابق میں تمباکوچپاتا ہوں‘ سفید چھوٹ ہے ۔

جبکہ حقیقتاً خود کے ٹی راماراؤ ڈرگس کے عادی ہیں میں معائنہ کیلئے مختلف نمونے دینے تیارہیں تاکہ یہ ثابت کرسکوں کہ میں تمبا کو کا استعمال نہیں کرتا۔کیا کے ٹی آرمیں اتنی ہمت ہے کہ وہ اپنے بال یا خون کے نمونے معائنہ کیلئے دینے تیارہیں؟

سنجے نے فوری طورپر بنگلورو ڈرگس کیس کی دوبارہ تحقیقات کے آغاز کا مطالبہ کیا جس میں مبینہ طورپرکے ٹی آر ملوث ہونے کا الزام ہے۔ صدربی جے پی نے کہاکہ کے سی آر دلتوں کے ساتھ زبانی ہمدردی کا مظاہرہ کررہے ہیں

 جبکہ قومی اور ریاستی سطح پر بی جے پی ہی دلتوں کی ہمدرد جماعت ہے۔صدرریاستی بی جے پی بنڈی سنجے کی جاری یاترا15دسمبر کوکریم نگر میں ختم ہوگی جہاں ایک جلسہ عام منعقد ہوگاجس میں صدر بی جے پی جے پی نڈاکی شرکت متوقع ہے۔