حیدرآباد

حیدرآباد: پرائیویٹ ٹراویلس کی بس بے قابو۔گاڑیوں کوٹکر، ایک شخص زخمی

حادثہ میں موٹر سائیکل ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ نارسنگی میں حیدرشاہ کوٹ علاقہ میں ایک پرائیویٹ ٹراویلس کی بس نے بے قابو ہوکر دیگر گاڑیوں کو ٹکردے دی اورڈیوائیڈرسے ٹکرانے کے بعد دوسری طرف جاگری۔

متعلقہ خبریں
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ
مولانا محمد علی جوہرنے تحریک آزادی کے جوش میں زبردست ولولہ اور انقلابی کیفیت پیدا کیا: پروفیسر ایس اے شکور
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
اردو اکیڈمی جدہ کے وفد کی قونصل جنرل ہند سے ملاقات، سرگرمیوں اور آئندہ منصوبوں پر تبادلۂ خیال

عینی شاہدین کے مطابق جمعرات کی صبح پیش آئے ا س واقعہ میں بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ بس مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل اورپھر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی، جس سے سڑک کے دونوں طرف بڑے پیمانہ پر ٹریفک جام ہوگئی۔

حادثہ میں موٹر سائیکل ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔

اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیاگیا۔ اس موقع پر بس مالک نے کوریج کے لیے آنے والے میڈیا پربرہمی کااظہار کیا۔

انہوں نے انہیں خبردار کیا کہ وہ ویڈیوز نہ بنائیں۔ اس سے وہاں کچھ دیر تک تناؤ کا ماحول دیکھاگیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے وہاں پہنچ کر ٹریفک کو بحال کیا۔حادثہ کی وجہ تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے۔