مشرق وسطیٰ

عالمی عدالت انصاف آج اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے میں ہنگامی اقدامات پر فیصلہ سنائے گی

عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) غزہ کی پٹی میں مبینہ نسل کشی پر اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی طرف سے دائر مقدمے میں جمعہ کے روز ہنگامی اقدامات کے حکم پر فیصلہ سنائے گی۔

ہیگ: عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) غزہ کی پٹی میں مبینہ نسل کشی پر اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی طرف سے دائر مقدمے میں جمعہ کے روز ہنگامی اقدامات کے حکم پر فیصلہ سنائے گی۔

متعلقہ خبریں
نیتن یاہو نے کم وسائل میں بھی لڑنے کا اعلان کیا
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
اسرائیل کے تیار کردہ اشیاء کا استعمال نہ کریں: مشتاق ملک
رفح پر اسرائیلی حملہ، خون کی ہولی کا باعث بن سکتا ہے: ڈبلیو ایچ او

ہیگ میں واقع پیس پیلیس میں عالمی عدالت کا فیصلہ دوپہر ایک بجے سنایا جائے گا۔

اس بات کی توقع کم ہے کہ عالمی عدالت انصاف جمعہ کے روز اس اہم سوال پر فیصلہ کرے گا کہ آیا اسرائیل فلسطینی علاقے میں نسل کشی کر رہا ہے، تاہم وہ غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کو معطل کرنے کے لیے ممکنہ ہنگامی اقدامات کے بارے میں حکم جاری کرسکتا ہے۔

اگر حکم دیا گیا تو ہنگامی اقدامات میں فوری جنگ بندی اور جنگ زدہ علاقوں میں تیزی سے انسانی امداد کی فراہمی شامل ہو سکتی ہے۔

a3w
a3w