حیدرآباد

حیدرآباد: جنم اشٹمی جلوس کے دوران رَتھ بجلی کی ہائی ٹینشن لائن سے ٹکرا گیا۔ پانچ افراد موقع پر ہی ہلاک۔ چار زخمی

عینی شاہدین کے مطابق، کرشن جنم اشٹمی تہوار کے جلوس میں رَتھ کو کھینچنے والا ٹریکٹر اچانک خراب ہوگیا جس کے بعد نوجوانوں نے رَتھ کو ہاتھوں سے کھینچنے کی کوشش کی۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے رامنتاپور کے گوکل نگر علاقہ میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب کرشن جنم اشٹمی کے موقع پر منعقدہ جلوس کے دوران خوفناک حادثہ پیش آیا۔ رَتھ ایک بجلی کی ہائی ٹینشن لائن سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں پانچ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔جبکہ چار دیگر شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع
امریکہ میں شبِ قدر کے موقع پر مسجد دارالعلوم فاؤنڈیشن میں تہنیتی تقریب، مولانا محمد وحید اللہ خان کی 30 سالہ خدمات کا اعتراف
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔


عینی شاہدین کے مطابق، کرشن جنم اشٹمی تہوار کے جلوس میں رَتھ کو کھینچنے والا ٹریکٹر اچانک خراب ہوگیا جس کے بعد نوجوانوں نے رَتھ کو ہاتھوں سے کھینچنے کی کوشش کی۔ اسی دوران رَتھ اوپر لٹکی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا اور 9 افراد تار کی زد میں آگئے۔ یہ تمام زور دار جھٹکے سے سبھی زمین پر گر گئے۔


مقامی افراد نے فوری طور پر متاثرین کو اسپتال منتقل کیا لیکن ڈاکٹروں نے پانچ افراد کو مردہ قرار دیا۔ مہلوکین کی شناخت کرشنا یادو (21) ، سریش یادو (34) ، سری کانت ریڈی (35) ، رُدرا وکاس (39) اور راجندر ریڈی (45) کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ ان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے گاندھی اسپتال روانہ بھیج دیاگیا۔


زخمیوں کو قریبی پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج رکھا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں مرکزی وزیر کشن ریڈی کے گن مین سری نواس بھی شامل ہیں۔