دہلی

جی 20 سربراہی اجلاس، صدر اردغان کی دوطرفہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

مودی نے منڈ پم انٹرنیشنل فیئر اینڈ کنونشن سنٹر میں منعقدہ تقریب میں سمٹ میں شرکت کرنے والے دیگر ممالک کے سربراہان کا ایک ایک کر کے استقبال کرتے ہوئے تصاویر اتروائیں۔

نئی دہلی:  ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک سرکاری تقریب کے ساتھ صدر رجب طیب ایردوان کا استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
چندرائن گٹہ میں عام آدمی پارٹی کے دفتر کا افتتاح
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی
اڈانی مسئلہ پر کانگریس سے وضاحت کامطالبہ، سرمایہ کاری کے دعوؤں پر شک و شبہات

مودی نے منڈ پم انٹرنیشنل فیئر اینڈ کنونشن سنٹر میں منعقدہ تقریب میں سمٹ میں شرکت کرنے والے دیگر ممالک کے سربراہان کا ایک ایک کر کے استقبال کرتے ہوئے تصاویر اتروائیں۔

ایردوان سمیت دیگر رہنما بعد میں تقریب کے ایک حصے کے طور پر "لیڈرز ایریا” میں یکجا ہوئے۔تقریب کے بعد قائدین سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے کانگریس سینٹر میں داخل ہوئے۔ صدر ایردوان نے "واحد دنیا” مرکزی خیال کے تحت منعقدہ پہلی نشست میں شرکت کی۔

دریں اثناء صدر ایردوان کی نئی دہلی میں دو طرفہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔اس دائرہ کار میں صدر ایردوان نے جاپانی وزیر اعظم کشیدا فومیو کو شرف ملاقات بخشا، متحدہ عرب امارات کے صدر ِ مملکت محمد بن زید الا نہیان سے ملاقات کی۔ترک صدر نے برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا سے بھی ملاقات کی۔

پریس کی عدم موجودگی میں ہونے والی اس ملاقات میں ترکیہ اور برازیل کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر غور کیا گیا جب کہ جی 20 کے دو بڑے رکن ممالک سے متعلق علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران، صدر ایردوان نے برازیل کے لیے کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا، جو اگلے سال جی 20 کی مدت صدارت سنبھالے گا، اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم، جو گزشتہ سال 5.6 بلین ڈالر تھا، کو مشترکہ طور پر 10 بلین ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

a3w
a3w