حیدرآباد

مین ہول سے اچانک سرخ رنگ کا پانی نکلنے لگا، سانس لینے میں دشواریوں کاسامنا (ویڈیو وائرل)

کئی مقامی افراداورراہگیروں نے اس کی ویڈیوزبناتے ہوئے اس کو سوشیل میڈیا پرپوسٹ کیا۔مقامی افراد نے بتایا کہ سرخ رنگ کے پانی سے علاقہ میں بڑے پیمانہ پر بدبو پھیل گئی جس سے سانس لینے میں دشواری کی بھی شکایت کی گئی۔

حیدرآباد:شہرحیدرآباد کے علاقہ جیڈی مٹلہ میں انڈسٹریل اسٹیٹ سے متصل سبھاش نگر ڈویژن کے وینکٹادری نگر میں کل شب اچانک مین ہول سے سرخ رنگ کا پانی نکلنے لگا جس سے مقامی افراد میں تشویش دیکھی گئی۔یہ پانی، سڑک پر بہنے لگاجس کو دیکھ کر راہگیربھی حیرت زدہ ہوگئے۔

کئی مقامی افراداورراہگیروں نے اس کی ویڈیوزبناتے ہوئے اس کو سوشیل میڈیا پرپوسٹ کیا۔مقامی افراد نے بتایا کہ سرخ رنگ کے پانی سے علاقہ میں بڑے پیمانہ پر بدبو پھیل گئی جس سے سانس لینے میں دشواری کی بھی شکایت کی گئی۔

 کالونی کے بعض گوداموں کے منیجرس نے شکایت کی کہ کیمیکل براہ راست نالے میں ملایا جا رہا ہے۔ بلدیہ سے شکایت کی گئی لیکن بلدیہ نے اس پر کوئی کارروائی نہیں کی۔