آندھراپردیش
پولاورم پراجکٹ کے قریب شیر کی موجودگی سے سنسنی
حیدرآباد: آندھراپردیش کے پولاورم پراجکٹ کے قریب شیر کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔
حیدرآباد: آندھراپردیش کے پولاورم پراجکٹ کے قریب شیر کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔
اس پراجکٹ کے قریب تعمیراتی کاموں میں مصروف بعض افرادنے اس کی ویڈیو لی۔
اس مختصر ویڈیو میں دکھایاگیا ہے کہ یہ جنگلی جانور سڑک عبور کررہا ہے۔
اس ویڈیو کے سامنے آتے ہی مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے۔محکمہ جنگلات کے عہدیدار بھی وہاں پہنچ گئے جنہوں نے اس علاقہ کا تفصیلی معائنہ بھی کیا۔
یہ عہدیدار اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کررہے ہیں کہ یہ شیر کہاں سے آیا اور کہاں جارہا تھا؟ اس کے سی سی ٹی وی فوٹیجس بھی سامنے آئے۔