جرائم و حادثات

نیوزی لینڈ میں فائرنگ، 3افراد ہلاک

آکلینڈ ڈسٹرکٹ کمانڈر اور قائم مقام سپرنٹنڈنٹ سنی پٹیل نے بتایا کہ دونوں متاثرین فائرنگ کے مقام پر تعمیراتی کام کررہے تھے۔ مقتول مجرم ماتو تنگی متوا ریڈ (24) بھی کام کر رہا تھا۔

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے آکلینڈ میں جمعرات کو فیفا خواتین ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ سے چند گھنٹے قبل فائرنگ میں حملہ آور سمیت تین افراد ہلاک اور ایک پولیس افسر سمیت چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ نیوزی لینڈ پولیس نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
1974 کے قتل کیس میں 80 سالہ ملزم کوسزائے عمر قید
نیوزی لینڈ نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی 21 رن سے جیت لیا
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک
نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈز کو 99 رن سے شکست دی

آکلینڈ ڈسٹرکٹ کمانڈر اور قائم مقام سپرنٹنڈنٹ سنی پٹیل نے بتایا کہ دونوں متاثرین فائرنگ کے مقام پر تعمیراتی کام کررہے تھے۔ مقتول مجرم ماتو تنگی متوا ریڈ (24) بھی کام کر رہا تھا۔ مسٹر پٹیل نے بتایا کہ زخمی پولیس اہلکار کی حالت مستحکم ہے۔

پٹیل نے بتایا کہ زخمیوں میں سے تین اسپتال میں داخل ہیں جب کہ دو کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرس ہاپکنز نے واقعے کے بارے میں میڈیا کو بتایا کہ یہ کوئی دہشت گردانہ حملہ نہیں تھا ۔

a3w
a3w