حیدرآباد

حیدرا نے حیدرآباد کے راجندرنگر میں پارک کی اراضی پر غیرمجاز قبضے برخواست کردیے

حکام نے وضاحت کی کہ حیدر گوڑہ ولیج کے سروی نمبر 16 میں 1000 گز اراضی کو پارک کے لیے مختص کیا گیا تھا جس پر غیرقانونی طور پر باڑ تعمیر کی گئی تھی۔ پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں باڑ کو مہندم کر دیا گیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے راجندر نگر میں حیدرآباد ڈیزاسٹر رسپانس اینڈ ایسٹ پروٹکشن اتھارٹی(حیدرا) کی ٹیم نے پارک کی اراضی پر غیرمجاز قبضے کو منہدم کر دیا۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
تیز رفتاری یا لاپرواہی؟ راجندر نگر حادثے میں خاتون کی جان چلی گئی
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت

نالندہ نگر ویلفیئر ایسوسی ایشن کی شکایت پر حرکت میں آئی حیدرا ٹیم نے صبح ہی موقع پر پہنچ کر غیرقانونی تعمیرات کو منہدم کر دیا۔


اس کارروائی سے قبل کافی دیر تک ہنگامہ آرائی دیکھی گئی۔ متاثرہ افراد نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنی رجسٹرڈ اراضی پر ہی تعمیری کام کر رہے تھے ۔

انہوں نے انہدام روکنے کی اپیل کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بغیر کوئی نوٹس دیے ہی انہدامی کارروائی کی گئی جو کہ غیرمنصفانہ ہے۔ احتجاج میں شدت اُس وقت آئی جب خواتین نے حیدرا حکام سے تلخ کلامی کی اور کچھ افراد جے سی بی گاڑیوں کے آگے لیٹ کر رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی، جس کے نتیجہ میں حالات کشیدہ ہو گئے۔


حکام نے وضاحت کی کہ حیدر گوڑہ ولیج کے سروی نمبر 16 میں 1000 گز اراضی کو پارک کے لیے مختص کیا گیا تھا جس پر غیرقانونی طور پر باڑ تعمیر کی گئی تھی۔ پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں باڑ کو مہندم کر دیا گیا۔