حیدرآباد

حیدرآباد:کوویڈ کی نئی شکل کے مریضوں کے گاندھی اسپتال میں زیرعلاج ہونے کی اطلاع جھوٹی

شہرحیدرآباد کے گاندھی اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرراجہ راو نے کوویڈ کی نئی شکل جے ون کے پانچ نئے مریضوں کے اسپتال میں زیرعلاج ہونے سے متعلق اطلاعات کو جھوٹ پر مبنی قراردیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے گاندھی اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرراجہ راو نے کوویڈ کی نئی شکل جے ون کے پانچ نئے مریضوں کے اسپتال میں زیرعلاج ہونے سے متعلق اطلاعات کو جھوٹ پر مبنی قراردیا۔

متعلقہ خبریں
گاندھی اسپتال میں مریض کی خودکشی
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

انہوں نے ایک تلگو نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اس اسپتال میں کوویڈ کا ایک بھی مریض نہیں ہے۔

انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کوویڈ کے معاملات میں پڑوسی ریاست میں اضافہ کے پیش نظر تلنگانہ حکومت کی جانب سے تمام اسپتالوں کو چوکسی اختیارکرنے کی ہدایت دی ہے۔تنفس کے امراض اورانفلوائزاکی علامات کے ساتھ ساتھ شدید تنفس والے امراض پر کوویڈ کا معائنہ کروایاجارہا ہے اور نمونوں کو جینوم سیکونسنگ کو بھیجا جارہا ہے۔

اسپتال میں نئے علحدہ وارڈس بھی ہنوز نہیں بنائے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کوویڈ کی علامات پر فوری طورپر مریض ڈاکٹرس سے رجوع ہوں۔

انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اس اسپتال جس کو کوویڈکی پہلی اور دوسری لہر کے دوران نوڈل سنٹربنایاگیا تھامیں نئے سب ویرینٹ کے معاملات کے پیش نظرنئے علحدہ وارڈس نہیں بنائے گئے ہیں۔یہ کہتے ہوئے کہ یہ اومیکروان کا سب ویرینٹ ہے اور یہ ہلکا ہے،اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے،انہوں نے واضح کے کہ چوکسی البتہ ضروری ہے۔

انہوں نے ساتھ ہی 65سال سے زائد عمر کے افراد،چھوٹے بچوں اورحاملہ خواتین کو احتیاط کا مشورہ دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ذیابیطس کے مریض، دل کے امراض کے شکار افراد،گردہ کے امراض کے متاثرین اورپیچیدگیوں کے شکار افرادمیں یہ ہلکی شکل بھی شدید شکل اختیار کرسکتی ہے۔

اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ چوکسی اختیار کی جائے۔عموما سرما کے موسم میں ہر طرح کے وائرس سرگرم ہوتے ہیں،ان میں تنفس سے متعلق امراض کے زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔