حیدرآباد

حیدرآباد میں آرٹی سی کی 2,800 ڈیزل بسوں کو مرحلہ وار طریقہ سے الکڑک بسوں سے تبدیل کیاجائے

کارپوریشن اس پروگرام کو مرحلہ وار طریقہ سے انجام دے گا اور آئندہ دو سالوں یعنی 2027 تک یہ تمام 2,800 ڈیزل بسیں شہر کی سڑکوں سے غائب ہو جائیں گی اور ان کی جگہ الکٹرک بسیں لے لیں گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے فیصلہ کیا ہے کہ حیدرآباد شہر میں مسافروں کے لئے دستیاب 2,800 ڈیزل بسوں کو مرحلہ وار طریقہ سے الکڑک بسوں سے تبدیل کیاجائے۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا
شرفیہ قرأت اکیڈمی کے بارھویں دو روزہ حسن قرأت قرآن کریم مسابقے کا کامیاب اختتام
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،

کارپوریشن پہلے ہی ریاست میں خواتین کے لئے مفت بس سفر کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ اب مسافروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئئے کارپوریشن نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

کارپوریشن اس پروگرام کو مرحلہ وار طریقہ سے انجام دے گا اور آئندہ دو سالوں یعنی 2027 تک یہ تمام 2,800 ڈیزل بسیں شہر کی سڑکوں سے غائب ہو جائیں گی اور ان کی جگہ الکٹرک بسیں لے لیں گی۔


اس سلسلہ میں کارپوریشن نے ایک اور پیشکش کا اعلان کیا ہے اور”ٹریول ایز یو لائک ٹی 24“ ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ یہ آفر اس مہینے کی 31 تاریخ تک نافذ العمل رہے گا۔


بالغوں کے لئے 150 روپے، خواتین اور ضعیف افراد کے لئے 120 روپے اور بچوں کے لئے100 روپے وصول کئے جاتے تھے۔


حکام کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، کم کی گئی نئی قیمتیں اس طرح ہیں:


بالغوں کے لئے 130 روپے،خواتین اور معمرشہریوں کے لئے 110 روپے۔بچوں کے لئے 90 روپے


یہ ٹکٹ آفر 31 دسمبر تک لاگو رہے گا۔ ان ٹکٹوں کے ذریعہ مسافر سٹی آرڈینری، میٹرو ایکسپریس، اور میٹرو ڈیلکس بسوں میں آدھی رات 12 بجے تک شہر کی حدود میں کہیں بھی سفر کر سکتے ہیں۔ یہ فیصلہ کرسمس اور نئے سال کی تعطیلات کے سیزن کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔