کرناٹک

ساڑھے تین سالہ بچی کے ساتھ درندگی اور قتل

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق 26سالہ شخص اور لڑکی کی ماں کے درمیان ایک سال سے تعلقات تھے اور شوہر کو چھوڑنے کے بعد خاتون اسی کے ساتھ مقیم تھی۔

بنگلورو: بنگلورو میں ایک ساڑھے تین سالہ بچی کے ساتھ جنسی درندگی کرکے قتل کردیاگیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق 26سالہ شخص اور لڑکی کی ماں کے درمیان ایک سال سے تعلقات تھے اور شوہر کو چھوڑنے کے بعد خاتون اسی کے ساتھ مقیم تھی۔

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ درندہ صفت شخص نے گانجہ کے نشے میں اس جرم کا ارتکاب کیا۔ پیر کی رات بچی مردہ پائی گئی جس کے بعد پولیس نے مشتبہ موت کا کیس درج کیا گیا۔

بعد ازاں پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ جنسی درندگی اور قتل کی تصدیق ہوگئی۔ پولیس نے فوری ملزم کو گرفتار کرلیا اور پوچھ تاچھ کے بعد اس نے اعتراف جرم لیا۔

خاتون گارمنٹ فیکٹری میں کام کرتی ہے۔ اس کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھا کر ملزم نے بچی کے ساتھ حیوانیت کی اور بعد ازاں اسے پیٹ کر قتل کردیا۔