حیدرآباد

حیدرآباد: طیارہ میں بم کی جھوٹی اطلاع سے سنسنی،دھمکی آمیز ای میل موصول

ذرائع کے مطابق لندن سے حیدرآباد کے لئے روانہ برٹش ایرویزکے طیارہ میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے۔ جیسے ہی حکام کو بم کی اطلاع پر مبنی ای میل موصول ہوا، پائلٹ نے فوری طور پر پروٹوکول کے تحت طیارہ کو شمس آباد ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کروایا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر اس وقت سنسنی پھیل گئی جب لندن سے آنے والی برٹش ایرویزکے طیارہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دو گھنٹے میں خواتین کے گلے سے طلائی چین چھیننے کی 6وارداتیں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
RGIA Hyderabad: حیدرآباد ایئرپورٹ کو چوتھی بار بہترین ایئرپورٹ اسٹاف کا ایوارڈ
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا


ذرائع کے مطابق لندن سے حیدرآباد کے لئے روانہ برٹش ایرویزکے طیارہ میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے۔ جیسے ہی حکام کو بم کی اطلاع پر مبنی ای میل موصول ہوا، پائلٹ نے فوری طور پر پروٹوکول کے تحت طیارہ کو شمس آباد ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کروایا۔

طیارہ کی لینڈنگ کے فوراً بعد تمام مسافروں کو بحفاظت نیچے اتارا گیا اور ایرپورٹ کے ایک الگ حصہ میں منتقل کر دیا گیا۔


اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سیکورٹی عملہ نے طیارہ کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔ اس وقت بم اسکواڈ کے عملہ کی جانب سے پورے طیارہ اور مسافروں کے سامان کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی۔

ایرپورٹ پر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا اور سیکورٹی ایجنسیاں اس ای میل کے اصل ذریعہ کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ تلاشی کا عمل مکمل ہونے تک طیارہ کو وہیں روکا گیا۔