تلنگانہ

کرناٹک کے نتائج کا تلنگانہ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا: کے ٹی آر

کے تارک راما ڑو نے ہفتہ کو ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ کے ٹی آر جو برطانیہ کے دورہ پر ہیں، نے خراب اور تفرقہ انگیز سیاست کو ریاست میں مسترد کرنے پر کرناٹک عوام سے اظہار تشکر کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمراں جماعت بھارت راشٹرا سمیتی (بی ار ایس) نے کہا کہ کرٹک میں اسمبلی الیکشن کے نتائج کا تلنگانہ پر کوئی اثر نہیں رہے گا۔ جس طرح متنازعہ فلم دی کیرالا اسٹوری، وہاں کے عوام کے لبھانے میں یکسر ناکام رہی ٹھیک اُسی طرح کرناٹک الیکشن کے نتائج کا تلنگانہ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
کے ٹی آر کے بے مقصد انٹرویوز سے پارٹی کو شکست
پاکستان میں مخلوط حکومت کی تشکیل کی کوششیں تیز
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ

بی آر ایس کے کارگذار صدر کے تارک راما ڑو نے ہفتہ کو ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ کے ٹی آر جو برطانیہ کے دورہ پر ہیں، نے خراب اور تفرقہ انگیز سیاست کو ریاست میں مسترد کرنے پر کرناٹک عوام سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد اور بنگلورو کو سرمایہ کاری اور ہندوستان کے عظیم تر مفاد میں بنیادی ڈھانچوں کی تخلیق میں صحت مند مسابقت پیدا کرنے دیں۔

 ریاستی وزیر آئی  ٹی وصنعت کے ٹی آر جو بی آر ایس کے صدر وتلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کے فرزند بھی ہیں، نے کرناٹک میں کانگریس کی نئی حکومت سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ کے ٹی آر نے دعویٰ کیا کہ کرناٹک الیکشن کے نتائج کا تلنگانہ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔

جبکہ تلنگانہ کانگریس کے سربراہ اے ریونت ریڈی نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ کرناٹک کے نتائج کو تلنگانہ میں بھی دہرایا جائے گا۔ تلنگانہ اسمبلی انتخابات جاریہ سال کے اواخر میں منعقد ہونے والے ہیں۔

بی آر ایس نے 2014 میں پہلی بار نئی ریاست میں حکومت تشکیل دی تھی جبکہ 2018 میں منعقدہ انتخابات میں بھی بی آ رایس نے اپنے اقتدار کو بچائے رکھا تھا اب یہ پارٹی، تیسری بار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کرنے سے متعلق پرُ امید ہے۔

 علیحدہ تلنگانہ دے کر اس کا فائدہ اٹھانے میں کانگریس ناکام رہی تھی۔اس پارٹی کو امید ہے کہ 2023 میں وہ ریاست میں دوبارہ برسر اقتدار آئے گی۔ کرناٹک میں کامیابی کے بعد کانگریس کیمپ میں جشن جیسا ماحول دیکھا جارہا ہے۔

نمائندہ منصف کے مطابق کارگذار صدر بی آر ایس و ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے اسمبلی انتخابات میں سیکولر جماعتوں کے حق میں کرناٹک کے عوام کے فیصلہ کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ ٹوئٹر پر کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام نے نفرت پر مبنی سیاست کو مسترد کردیا۔

کرناٹک کے عوام پر دی کیرالا اسٹوری فلم کا کوئی اثر نہیں پڑا۔ انہوں نے حکومت تشکیل دینے جارہی کانگریس کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا کے ٹی راما راؤ نے مزید کہا کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نتائج کا تلنگانہ پر کچھ بھی اثر نہیں پڑے گا۔

انہوں نے کرناٹک کے عوام کے فیصلہ کو دور اندیشی پر مبنی اور نفرت اور جنونی سیاست کے خلاف دیا گیا فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ا ب وقت آگیا ہے کہ حیدرآباد اور بنگلورو کے درمیان سرمایہ کاروں کو راغب کرنے، بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ملک کے نوجوانوں کے مستقبل کو تابناک بنانے کیلئے صحت مند مسابقت کا آغاز کیا جانا چاہئے۔

a3w
a3w