حیدرآباد

حیدرآباد: نئے سال کے موقع پر حالت نشہ میں گاڑیاں چلاتے ہوئے کئی افراد پکڑے گئے

اس طرح کی کرتب بازی کے مناظر والی ویڈیوز سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئیں۔

حیدرآباد: نئے سال کے سلسلہ میں پولیس کی جانب سے شہرحیدرآباد کے کئی علاقوں میں حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف مہم چلائی گئی۔اس مہم کے دوران شراب پی کرگاڑی چلانے والے افراد کو پکڑاگیا۔

متعلقہ خبریں
حالت نشہ میں ڈرائیونگ پر 13,429 افراد پر عدالت میں مقدمہ
پی آرٹی یوضلع حیدرآباد و بہادرپورہ وچارمینار منڈل کے نئے تعلیمی کیلنڈر کی رسم اجرا
سال نو پر غیر اسلامی حرکات سے اجتناب کریں، مولانا ڈاکٹر محمد رضی الدین رحمت حسامی کا جامع مسجد دارالشفاء میں خطاب
ڈاکٹر بی بی خاشعہ کومیڈل
ماہ رجب میں عبادات کی طرف بھر پور توجہ دی جائے اور گناہوں سے بچنے کا خصوصی اہتمام کیا جائے : مولانا حافظ پیر شبیر احد

اس موقع پر بیشترافراد نے ٹریفک پولیس سے بحث وتکرارکی۔ٹریفک پولیس نے کئی گاڑیوں کو بھی ضبط کیا۔

بعض نوجوانوں کی جانب سے نئے سال کے جشن کے حصہ کے طورپر گاڑیوں پر کرتب بازی بھی کی گئی۔

اس طرح کی کرتب بازی کے مناظر والی ویڈیوز سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئیں۔

سوشیل میڈیا استعمال کرنے والوں نے اس طرح کی حرکتیں کرنے والے نوجوانوں کے خلاف کارروائی کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان اپنی خود کی اوردوسروں کی زندگیوں کو خطرہ میں ڈالنے کا سبب بنے ہیں۔