حیدرآباد

حیدرآباد: گیٹ گرنے سے چھ سالہ طالب علم فوت، والدین کا اسکول کے سامنے احتجاج

اسکول کا لوہے کا گیٹ گرنے سے مرنے والے طالب علم کے والدین اور رشتہ دار اس واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے آج صبح اسکول کے سامنے احتجاج کیا۔

حیدرآباد: اسکول کا لوہے کا گیٹ گرنے سے مرنے والے طالب علم کے والدین اور رشتہ دار اس واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے آج صبح اسکول کے سامنے احتجاج کیا۔

متعلقہ خبریں
کلیتہ البنین جمعیت المومنات کی سلور جوبلی تقریب
کینسر سے متعلق شعور بیداری کی ضرورت: دامودر راج نرسمہا
تلنگانہ: ائمہ و موذنین کے لیے سبسڈی لون کی درخواست، مولانا خیر الدین صوفی کا مطالبہ
دارالعلوم محبوبیہ کا 32 سالہ جشن یوم تاسیس
شجر کاری صدقہ جاریہ ہے، ماحول کی حفاظت اسلامی فریضہ: مفتی حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

شہرحیدرآباد کے حیات نگرپولیس اسٹیشن کے حدود کے ایک اسکول میں یہ واقعہ گذشتہ روز اُس وقت پیش آیا جب دوسرے لڑکوں کے ساتھ کھیل میں مصروف لڑکے پر اچانک یہ لوہے کا گیٹ گرگیا۔

لڑکا گیٹ کے نیچے آ کرزخمی ہوگیا۔اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیاگیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔حیات نگر پولیس نے لاش کو مردہ خانہ منتقل کردیا۔

اس واقعہ کے خلاف لڑکے کے والدین اوررشتہ داروں نے اسکول کے سامنے احتجاج کیا۔