کرشن جنم بھومی‘ شاہی عیدگاہ تنازعہ‘ غیرمعمولی پیشرفت
جسٹس مینک کمارجین نے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ سماعت کیلئے 4جون کی تاریخ مقرر کی۔ قبل ازیں 31مئی کو تسنیم احمدی نے انتظامی کمیٹی شاہی مسجد عیدگاہ کی طرف سے اپنی بحث مکمل کرلی۔

پریاگ راج: غیرمتوقع پیشرفت میں الہٰ آباد ہائی کورٹ نے کرشنا جنم بھومی۔شاہی عیدگاہ تنازعہ مقدمات کے ٹکنے کو چیلنج کرتی درخواست پر آرڈرمحفوظ رکھنے کے بعد سماعت پھر شروع کردی۔ شاہی عیدگاہ مسجد متھرا کے وکیل محمودپراچہ نے درخواست داخل کی کہ اس معاملہ میں ان کی بات سنی جائے۔
انہوں نے عدالتی کاروائی کی ویڈیوریکارڈنگ کی گزارش کی۔ جسٹس مینک کمارجین نے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ سماعت کیلئے 4جون کی تاریخ مقرر کی۔ قبل ازیں 31مئی کو تسنیم احمدی نے انتظامی کمیٹی شاہی مسجد عیدگاہ کی طرف سے اپنی بحث مکمل کرلی۔
جمعہ کے دن جسٹس مینک کماراگروال نے فریقین کے وکلاء سے کہاتھا کہ آرڈر محفوظ کردیاگیا ہے تاہم شاہی عیدگاہ مسجد کمیٹی کی طرف سے درخواست داخل ہوئی کہ یہ یقینی بنانے کی مناسب ہدایات دی جائیں کہ ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ محمودپراچہ کے حقِ آڈینس میں کوئی خلل نہ پڑے جن کا وکالت نامہ آن ریکارڈ موجود ہے۔