تلنگانہ

تلنگانہ حکومت مندروں پر حملوں کوروکنے میں ناکام: وی ایچ پی

ایک بیان میں وی ایچ پی کے قومی ترجمان آرششی دھرنے مندروں پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

حیدرآباد: وی ایچ پی نے الزام لگایا ہے کہ تلنگانہ کی کانگریس حکومت ریاست میں مندروں پر حملوں کے سلسلے کو روکنے میں ناکام رہی ہے،وی ایچ پی نے کانگریس پارٹی سے اس معاملہ پر اپنا موقف واضح کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر پر کذب بیانی کے ٹی آر کا الزام
شمس آباد کی مندر میں مورتی کو نقصان، ایک شخص گرفتار
فرضی پیدائش سرٹیفکیٹ معاملہ، وشوہندو پریشد نے سوال اٹھائے
چیف منسٹر ریونت ریڈی سے مرکزی ٹیم کی ملاقات
ڈی ایس سی اور دیگر امتحانات ملتوی نہیں ہوں گے

ایک بیان میں وی ایچ پی کے قومی ترجمان آرششی دھرنے مندروں پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کے آج حیدرآباد آنے کے پس منظر میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ وہ اس طرح کے حملوں پر اپنی پارٹی کے موقف کو ظاہر کریں۔