تلنگانہ
حیدرآبا د: ووٹ ڈالنے والوں کی سہولت کے لیے خصوصی بسیں
تلنگانہ اسٹیٹ روڈٹرانسپورٹ کارپوریشن(ٹی ایس آرٹی سی) نے اعلان کیا ہے کہ عام انتخابات کے دوران ووٹ ڈالنے والوں کی سہولت کے لیے تقریباً 1500 تا 2000 خصوصی بسیں چلائی جائیں گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ روڈٹرانسپورٹ کارپوریشن(ٹی ایس آرٹی سی) نے اعلان کیا ہے کہ عام انتخابات کے دوران ووٹ ڈالنے والوں کی سہولت کے لیے تقریباً 1500 تا 2000 خصوصی بسیں چلائی جائیں گی۔
شہرحیدرآباد کے اہم ایم جی بی ایس سے 500 بسیں، جے بی ایس سے 200 بسیں، اپل سے 300 بسیں اور ایل بی نگر سے 300 خصوصی بسیں چلائی جارہی ہیں۔
جمعہ سے اتوار تک 450 بسیں بک کی گئی ہیں۔ آر ٹی سی حکام نے بتایا کہ جمعہ کی شام سے ٹریفک میں اضافہ ہوا ہے اور بسوں کی تعداد میں بھی اسی حساب سے اضافہ ہوا ہے۔