حیدرآباد

حیدرآباد: اردو گھر میں ٹی ایس ٹی یو کے زیر اہتمام تقریری مقابلے

ماہ میلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے اساتذہ تنظیم تلنگانہ اسٹیٹ ٹیچرز یونین (ٹی ایس ٹی یو) کے زیر اہتمام سرکاری مدارس کے ششم تا دہم جماعت کے طلباء و طالبات کے لیے اردو گھر مغل پورہ میں تقریری مقابلے منعقد کیے گئے۔

حیدرآباد: ماہ میلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے اساتذہ تنظیم تلنگانہ اسٹیٹ ٹیچرز یونین (ٹی ایس ٹی یو) کے زیر اہتمام سرکاری مدارس کے ششم تا دہم جماعت کے طلباء و طالبات کے لیے اردو گھر مغل پورہ میں تقریری مقابلے منعقد کیے گئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
17 / ستمبر کے دن سیاسی جلسوں پر پابندی: تلنگانہ گورنمنٹ
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ

مقابلوں میں جناب محمد وجیہہ الدین حامد انصاری، گورنمنٹ ہائی اسکول گلبل گوڑہ کے عزازی صدر ٹی ایس ٹی یو حیدرآباد ڈسٹرکٹ، اور جناب سید نوید اختر، گورنمنٹ ہائی اسکول جہاں نما کے صدر، نے بطور جج شرکت کی۔

مقابلے میں گورنمنٹ ہائی اسکول قاضی پورہ کی طالبہ ثانیہ مرزا بنت محمد واجد قریشی کو انعام اول، گورنمنٹ ہائی اسکول جی ایچ ایس مغل پورہ کی طالبہ حمیرہ بتول بنت جناب محمد یوسف کو دوسرا انعام، اور گورنمنٹ ہائی اسکول نواب صاحب کنٹہ کی طالبہ ندا بیگم بنت سید سراج الدین کو تیسرا انعام حاصل ہوا۔

یہ مقابلے جناب محمد وجیہہ الدین حامد کی کاوشوں کے نتیجے میں پہلی بار منعقد ہوئے، جس کی اساتذہ برادری، طلباء و طالبات اور سرپرستوں نے بھرپور ستائش کی۔

جناب محمد عبداللہ، صدر ٹی ایس ٹی یو، نے انعامات تقسیم کیے اور بہادرپورہ، بنڈلہ گوڑہ اور چارمینار منڈلس سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات کی شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ دہم جماعت کے بعد بھی تعلیم جاری رکھتے ہوئے اعلیٰ درجات حاصل کریں۔

اساتذہ محترمہ عذرا فاطمہ، محترمہ ثمینہ متین، محترمہ حفصہ بیگم، جناب ایم اے مجید نور، جناب ابراہیم خان، اور دیگر معززین بھی اس موقع پر موجود تھے۔