حیدرآباد

راجندرنگر میں حائیڈرا طرز کی انہدامی کارروائیاں جاری،4 ایکڑزمین پر تعمیر کی گئی تھیں غیر قانونی عمارتیں

وقف حکام نے بتایا کہ یہ زمینیں اننت پدمنابھ سوامی مندر سے متعلق ہیں اور ان پر قبضہ کر لیا گیا تھا۔ متعدد نوٹسز جاری کرنے کے باوجود کوئی جواب نہ ملنے پر حکام نے جے سی بی مشینوں کے ذریعہ غیر قانونی شیڈز کو ہٹانا شروع کیا۔

حیدرآباد: جی ایچ ایم سی کے حدود میں حائیڈرا طرز کی انہدامی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ کروڑوں روپے مالیت کی وقف (Endowment Department) زمینوں پر قبضے کے بعد ہائی کورٹ کے احکامات کے تحت وقف ڈپارٹمنٹ کی نگرانی میں راجندر نگر میں انہدامی کارروائی انجام دی جا رہی ہے۔ چار ایکڑ زمین پر تعمیر کی گئی غیر قانونی عمارتوں کو منہدم کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
راجندرنگر میں اپنی ہی کمسن بیٹی کی عصمت ریزی، ملزم کو عمر قید کی سزا
عطاپور کی جم کے احاطہ میں قتل کا معمہ حل،8ملزمین گرفتار

وقف حکام نے بتایا کہ یہ زمینیں اننت پدمنابھ سوامی مندر سے متعلق ہیں اور ان پر قبضہ کر لیا گیا تھا۔ متعدد نوٹسز جاری کرنے کے باوجود کوئی جواب نہ ملنے پر حکام نے جے سی بی مشینوں کے ذریعہ غیر قانونی شیڈز کو ہٹانا شروع کیا۔ اس کارروائی کے دوران مقامی افراد اور حکام کے درمیان شدید تنازعہ پیدا ہوگیا۔

پولیس کی بھاری نفری کے درمیان، حکام کی ٹیم نے غیر قانونی تعمیرات کو ختم کرنے کا عمل جاری رکھا۔