حیدرآباد: ادارہ جماعت اسلامی کے ماہانہ طرحی مشاعرے کا کامیاب انعقاد
ادارہ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ماہانہ طرحی مشاعرہ اتوار، 16 نومبر کو رات 9 بجے چھتہ بازار میں منعقد ہوا، جس کی صدارت حکیم نعیم سلیم نے کی۔
حیدرآباد: ادارہ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ماہانہ طرحی مشاعرہ اتوار، 16 نومبر کو رات 9 بجے چھتہ بازار میں منعقد ہوا، جس کی صدارت حکیم نعیم سلیم نے کی۔
مشاعرہ کا آغاز ظفر فاروقی کی تلاوت اور ترجمے کے ساتھ ہوا، جس کے بعد جنید حسینی، جنید اور ماجد خلیل نے طرحی نعت پیش کی۔
غزل کے دور میں صدر مشاعرہ سمیت ڈاکٹر محسن جلگانوی، ڈاکٹر فاروق شکیل، سردار سلیم، سمیع اللہ حسینی، ارشد شرفی، سیف نظامی، انجنی کمار گویل، سخی سرمست، تہنیت کرمانی، نجیب بیابانی، رفیع اللہ رفیع، بلبیر سنگھ، طیب پاشاہ قادری، نورالدین، امیر حامد رضوی، شکیل حیدر، نوید جعفری، زاہد ہریانوی، یوسف قدیر، خ. رسول عینی، جہانگیر قیاس، یم یم عارف، رفیق جگر ع، شکور، شاداب اور ظفر فاروقی نے سنجیدہ طرحی کلام پیش کیا اور حاضرین سے داد وصول کی۔
درمیان میں طنز و مزاح کے ممتاز شعرا وحید پاشاہ قادری اور شبیر خان نے اپنا مزاحیہ کلام پیش کر کے محفل میں خوشگوار ماحول پیدا کیا۔
آخر میں ناظم مشاعرہ ظفر فاروقی نے تمام شرکاء اور شعرا کا شکریہ ادا کیا اور اس محفل کا اختتام ہوا۔