جرائم و حادثات
حیدرآباد:70سالہ شخص کی خودکشی
15 فروری(یواین آئی)شہرحیدرآباد کے جیڈی مٹلہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک 70سالہ ضعیف شخص نے خودکشی کرلی۔

حیدرآباد: 15 فروری(یواین آئی)شہرحیدرآباد کے جیڈی مٹلہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک 70سالہ ضعیف شخص نے خودکشی کرلی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی۔اس شخص کی شناخت قطب اللہ پور کے راماکرشنانگر کے رہنے والے جانیا کے طورپر کی گئی ہے۔
مقامی افراد نے دیکھا کہ اس ضعیف شخص کے انتہائی اقدام کے وقت وہاں ایک خاتون موجود تھی۔اس خاتون کو پولیس کے حوالے کردیاگیا۔
سمجھاجاتا ہے کہ ناجائز تعلقات اس واقعہ کی اہم وجہ ہے۔پولیس کی کلوز ٹیم نے وہاں پہنچ کر شواہد حاصل کئے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔