حیدرآباد

حیدرآباد: حضرت مولانا انصار علی قریشی نقشبندی کی 28 ویں سالانہ فاتحہ کا انعقاد

حضرت علامہ قاضی الحاج محمد انصار علی قریشی جاوید نقشبندی قادری علیہ الرحمہ کی 28 ویں سالانہ فاتحہ کی تقریب بحسن و خوبی منعقد ہوئی۔

حیدرآباد: حضرت علامہ قاضی الحاج محمد انصار علی قریشی جاوید نقشبندی قادری علیہ الرحمہ کی 28 ویں سالانہ فاتحہ کی تقریب بحسن و خوبی منعقد ہوئی۔ یہ تقریب 8 ستمبر کو بعد نماز عصر حضرت عمدۃ القراء علیہ الرحمہ کے مزار اقدس پر منعقد ہوئی، جس کی نگرانی ان کے جانشین قاضی ابواللیث شاہ محمد غضنفر علی قریشی اسد ثنائی نے کی۔

متعلقہ خبریں
محترمہ احمدی بیگم کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ
محترمہ رفعیہ سلطانہ کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا
محترمہ عشرت سلطانہ کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ
حیدرآباد: جشن رحمتہ العالمین ﷺ اور کتاب "گلدستہ نعت شہ کونین” کی رسم اجرائی
عہدِ مصطفی کے تربیت یافتہ نوجوانوں کی یاد: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

تقریب میں علمائے کرام، مشائخ عظام، حفاظ کرام، اور محبان حضرت عمدۃ القراء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر صندل مالی کی رسم ادا کی گئی، غلاف مبارک اور چادر گل پیش کی گئی، اور سما نشید گروپ نے نعت و منقبت کے نذرانے پیش کیے۔ دعا کی رسم حضرت علامہ شاہ محمد فصیح الدین نظامی، صدر نشین شیخ الاسلام لائبریری اینڈ ریسرچ سینٹر، نے انجام دی۔

تقریب میں انیس ملت حضرت مولانا ابو عمار عرفان اللہ شاہ نوری سیفی، صدر نشین مرکزی انجمن سیف الاسلام، مولانا حافظ خواجہ حامد الدین آصف نظامی، مولانا محمد ثناء اللہ حقانی، مفسر قرآن حضرت علامہ مفتی حافظ محمد وجیہ اللہ سبحانی، حافظ محمد احمد حسین نقشبندی، حافظ و قاری محمد نور نقشبندی، قاری حبیب عبداللہ الکاف العلوی الحسینی چشتی القادری، حافظ سید صدیق، حافظ محمد انور، حافظ محمد اسماعیل، مولانا مفتی محمد صلاح الدین نظامی، مولوی سید معین الدین شرفی، حافظ محمد افروز امام جامع مسجد فاطمہ، اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

حضرت عمدۃ القراء علیہ الرحمہ کے فرزندان قاضی محمد انوار علی قریشی، قاضی محمد تراب علی قریشی، اور قاضی محمد فضیلت علی قریشی سمیت تلامذہ، معتقدین، محبین اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے اس روح پرور محفل میں شرکت کی اور حضرت علیہ الرحمہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔

a3w
a3w