سوشیل میڈیاشمالی بھارت

مدھیہ پردیش میں گائے کے ساتھ غیر فطری عمل کا واقعہ

گائے کے تحفظ کی تنظیم راشٹریہ گاؤ رکھشا واہنی کے ڈیویژن صدر نرپت سنگھ تومر نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔

گوالیار: مدھیہ پردیش کے گوالیار شہر میں پولیس نے مبینہ طور پر ایک گائے کے ساتھ غیر فطری عمل میں ملوث ہونے پر ایک نامعلوم شخص کے خلاف کیس درج رجسٹر کیا ہے۔ ایک عہدیدار نے اتوار کے دن یہ بات کہی۔

یہ واقعہ 4 اگسٹ کو دین دیال نگر میں پیش آیا اور یہ علاقہ میں واقع ایک مکان میں نصب شدہ سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگیا۔شہر کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس روی بھدوریہ نے یہ بات کہی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج جو سوشیل میڈیا پر بھی نمودار ہوا‘ میں ایک شخص کو ایک گائے کے ساتھ غیر فطری جنسی عمل کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

بعد ازاں گائے کے تحفظ کی تنظیم راشٹریہ گاؤ رکھشا واہنی کے ڈیویژن صدر نرپت سنگھ تومر نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔

پولیس نے شکایت کی بنیاد پر نامعلوم شخص کے خلاف کیس درج رجسٹر کیا اور ملزم کا پتہ چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

a3w
a3w