حیدرآباد

حیدرآباد: حیدرا نے مادھاپور میں غیرمجاز عمارت کو منہدم کردیا

حیدراکے کمشنر رنگاناتھ نے اس عمارت کا معائنہ کیاتھاجس کے بعد اتوار کی صبح انہدامی کارروائی انجام دی گئی۔

حیدرآباد: نہروں، جھیلوں، تالابوں کے بفرزون اورایف ٹی ایل اورنالوں پر تعمیر کردہ غیرمجاز عمارتوں کی نشاندہی اور ان کے انہدام کے لئے تشکیل دی گئی حیدرآبادڈیزاسٹررسپانس اینڈ ایسٹ مانیٹرنگ اینڈ پروٹکشن ایجنسی(حیدرا)نے شہرحیدرآباد کے مادھاپورمیں غیرمجاز عمارت کو منہدم کردیا۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
حیدرآباد جاپان فیسٹیول کاآغاز
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع
امریکہ میں شبِ قدر کے موقع پر مسجد دارالعلوم فاؤنڈیشن میں تہنیتی تقریب، مولانا محمد وحید اللہ خان کی 30 سالہ خدمات کا اعتراف
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت

مادھاپور کی ایپا سوسائٹی میں 100فیٹ روڈ پرغیرمجاز طورپر تعمیر کردہ اس پانچ منزلہ بلند عمارت کومنہدم کردیاگیا۔گذشتہ سال گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) نے اس عمارت کے مالکین کو نوٹس جاری کی تھی۔

حیدراکے کمشنر رنگاناتھ نے اس عمارت کا معائنہ کیاتھاجس کے بعد اتوار کی صبح انہدامی کارروائی انجام دی گئی۔

عمارت کے اہم سڑک سے متصل ہونے کے سبب بجلی کی سپلائی کو منقطع کیاگیا جس کے بعد انہدامی کارروائی انجام دی گئی۔ ٹریفک کے مسائل کے بغیر یہ انہدامی کارروائی انجام دی گئی۔