دہلی

اپوزیشن قائدین نے انسانی زنجیر بنائی

لوک سبھا میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر گورؤ گوگوئی نے کہا کہ اڈانی گروپ کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کرنے تمام جماعتیں متحد ہوئی ہیں۔ یہ امر انتہائی بدبختانہ ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اپنے پیارے دوست اڈانی کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

نئی دہلی: اپوزیشن قائدین نے آج احاطہ ئ پارلیمنٹ میں انسانی زنجیر بنائی اور اڈانی گروپ میں مبینہ بے قاعدگیوں کی ایک مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کے ذریعہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں
ہبالی فساد کیس واپس لینے کی مدافعت: وزیر داخلہ کرناٹک
مودی، ملک کے وقار کی دھجیاں اُڑا رہے ہیں: سونیا گاندھی
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور
صدر جمہوریہ کا آج دورہ، نلسار کے کانوکیشن میں شرکت متوقع
مہاراشٹرا حکومت فضول خرچی میں ملوث:کانگریس

اپوزیشن ارکان بشمول صدر کانگریس ملیکارجن کھرگے‘ ڈی ایم کے لیڈر ٹی آر بالو‘ سماج وادی پارٹی قائد رام گوپال یادو‘ نیشنل کانفرنس کے سرپرست فاروق عبداللہ‘ شیوسینا (ٹھاکرے گروپ) کے قائدین پرینکا چترویدی اور اروند ساونت نے جو اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھائے ہوئے تھے اور نعرہ بازی کررہے تھے‘بی جے پی حکومت کے توجہ ہٹانے کے حربوں کے خلاف بھی احتجاج کیا۔

 لوک سبھا میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر گورؤ گوگوئی نے کہا کہ اڈانی گروپ کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کرنے تمام جماعتیں متحد ہوئی ہیں۔ یہ امر انتہائی بدبختانہ ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اپنے پیارے دوست اڈانی کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہلی پولیس نے اپوزیشن قائدین کو چہارشنبہ کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے دفتر تک مارچ کرنے سے روک دیا تھا۔ اپوزیشن قائدین کو یہ مسئلہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کی بھی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ ہمارے مائکس کو بند کردیا جارہا ہے۔

جمعرات کی صبح ملیکارجن کھرگے کی جانب سے طلب کردہ اپوزیشن قائدین کی مشترکہ میٹنگ میں اڈانی گروپ کے خلاف جے پی سی تحقیقات کا مطالبہ کرنے ایک انسانی زنجیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

کئی اپوزیشن جماعتوں کے قائدین بشمول کانگریس‘ ڈی ایم کے‘ این سی پی‘ ایس پی‘ آر جے ڈی‘ بی آر ایس‘ سی پی آئی ایم‘ سی پی آئی‘ شیوسینا کا ٹھاکرے گروپ‘ جے ڈی یو‘ جے ایم ایم‘ ایم ڈی ایم کے‘ عام آدمی پارٹی‘ وی سی کے اور آئی یو ایم ایل کے قائدین نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔ کانگریس نے اپنے حملہ میں شدت پیدا کردی ہے اور حکومت پر الزام عائد کیا ہے وہ  ایک تاجر کو بچانے پارلیمنٹ کی کارروائی روکتے ہوئے جمہوریت کی بیخ کنی کررہی ہے اور اسے کمزور کررہی ہے۔

ہنڈن برگ ریسرچ کی جانب سے یہ الزامات عائد کئے جانے کے بعد کہ اڈانی گروپ نے اپنے حصص کی قیمت میں الٹ پھیر کی ہے اور لین دین میں دھوکہ دہی کی ہے‘ اسٹاک ایکسچینج میں اس گروپ کے حصص کی قیمتوں میں گراوٹ آئی تھی جس کے چند ہفتوں بعد کانگریس نے جے پی سی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔