سوشیل میڈیا

ناسا کے کیمروں نے لی نیپچون کے حلقوں کی واضح تصویریں

ناسا نے چہارشنبہ کو ایک بیان میں کہا کہ ویب نے نہ صرف نیپچون کی 30 سال سے زائد عرصے میں دیکھی جانے والی سب سے واضح تصویریں حاصل کی ہیں بلکہ اس نے برفیلے حصے کو ایک نئی روشنی سے بھی روشناس کرایا ہے۔

لاس اینجلس : امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کی مدد سے دور دراز نیپچون سیارے کے حلقوں کی اب تک کی سب سے واضح اور صاف تصویریں حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ناسا نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ ویب نے نہ صرف نیپچون کی 30 سال سے زائد عرصے میں دیکھی جانے والی سب سے واضح تصویریں حاصل کی ہیں بلکہ اس نے برفیلے حصے کو ایک نئی روشنی سے بھی روشناس کرایا ہے۔

ناسا ویب ٹیلی اسکوپ ہینڈل سے ٹویٹ میں کہا گیا ’’نیپچون، کیا آپ کے گرد حلقے ہیں؟ یہ 30 سال سے زیادہ عرصے میں نیپچون کے حلقوں کی اب تک کی سب سے واضح تصویریں ہیں۔

 یہ پہلی بار ہے کہ انفراریڈ روشنی میں اس کی تصویر کشی کی گئی ہے۔ جس میں نیپچون کے گرد دھول کے بینڈ ، چھلے اور چاندبھی واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔

ناسا کی جانب سے جاری ایک بیان میں نیپچون نظام کے ماہر اور بین الضابطہ سائنس دان ہیڈی ہمل نے کہا ’’نیپچون تقریباً تین دہائیاں قبل 1846 میں دریافت ہوا تھا۔ پچھلی بار جب ہم نے اس کی تصاویر حاصل کیں تو وہ بہت دھندلی تھیں اور ہم نے اس کے ارد گرد دھندلے حلقے دیکھے۔ یہ پہلی بار ہے جب ہم اسے انفرا ریڈ روشنی میں دیکھ رہے ہیں‘‘۔

نیپچون اپنی دریافت کے وقت سے ہی محققین کو متجسس کئے ہوئے ہے۔ یہ سورج سے زمین کی دوری سے تقریباً 30 گنا فاصلے پر واقع ہے۔ نیپچون ہائیڈروجن اور ہیلیم سے زیادہ بھاری عناصر سے مالا مال ہے، جب کہ گیس کے دیو مشتری اور زحل میں گیس زیادہ ہے۔

a3w
a3w