حیدرآباد

حیدرآباد:صنعتی نمائش میں خواتین کو نامناسب طور پر چھونے والے کی ویڈیو پولیس نے بیوی کو دکھائی

شہرحیدرآبادکی کل ہند صنعتی نمائش میں آنے والی لڑکیوں اورخواتین سے چھیڑچھاڑکرنے والوں پرپولیس کی شی ٹیموں کی جانب سے نظررکھی جارہی ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآبادکی کل ہند صنعتی نمائش میں آنے والی لڑکیوں اورخواتین سے چھیڑچھاڑکرنے والوں پرپولیس کی شی ٹیموں کی جانب سے نظررکھی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں
نمائش سوسائٹی تعلیم و ثقافت کے فروغ میں سرگرم، عظیم الشان سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ منعقد
نمائش کے اختتام تک گاندھی بھون میٹرو اسٹیشن انتہائی مصروف ترین اسٹیشن
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
اندرامّا مہیلا شکتی اسکیم کے تحت اقلیتی خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم
مولانا سیداحمد پاشاہ قادری کا سانحہ ارتحال ملت کے لئے نقصان عظیم; مولانا عرفان اللہ شاہ نوری اور مولانا قاضی اسد ثنائی کا تعزیتی بیان

عوام کے ہجوم کافائدہ اٹھاتے ہوئے لڑکیوں اورخواتین کو نشانہ بنانے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے اور ان کی حرکت کے شواہد کے ساتھ ان کو پکڑا جارہا ہے۔

ایسے ہی ایک معاملہ میں گذشتہ روزایک شخص کو پکڑاگیا جس نے ہجوم کافائدہ اٹھاتے ہوئے خواتین کونامناسب طورپر چھواتھا۔

اس شخص کوپکڑکر پولیس اسٹیشن بیگم بازارمنتقل کردیاگیا۔ بعد ازاں اس کی بیوی کوپولیس اسٹیشن طلب کرتے ہوئے شوہرکی اس حرکت سے واقف کروایاگیا۔

پولیس نے اسے خفیہ طور پر ریکارڈ کی گئی وہ ویڈیو دکھائی جس میں وہ ہجوم میں خواتین کو چھو رہا تھا۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد اس کی بیوی اس پر برہم ہوگئی۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔