جرائم و حادثات

بیٹے کی سالگرہ نہ منانے پر ماں کی خودکشی کرلی

بیٹے کی سالگرہ نہ منانے پر مایوسی کے عالم میں ماں نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے قطب اللہ پور کے پیٹ بشیرآباد علاقہ میں پیش آیا۔

حیدرآباد: بیٹے کی سالگرہ نہ منانے پر مایوسی کے عالم میں ماں نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے قطب اللہ پور کے پیٹ بشیرآباد علاقہ میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
جگتیال کے مدرس محمد مقیم الدین کا تحقیقی مقالہ ریاستی سطح کے یومِ سائنس سمینار کیلئے منتخب
اسمارٹ سٹی فنڈز کے مؤثر استعمال پر زور، جوائنٹ سیکریٹری روپا مشرا کی ہدایت
تلنگانہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے پرعزم: محمد فہیم الدین قریشی

تفصیلات کے مطابق نرسمہاریڈی اور ناگاستیہ وانی نامی جوڑا پیٹ بشیرآباد کے سبھاش نگر میں مقیم ہے۔

اس جوڑے کو دوبیٹے ہیں۔ستیہ وانی کے چھوٹے بیٹے کی جلد سالگرہ آنے والی تھی جس پر اس نے اپنے شوہر سے خواہش کی کہ اس سالگرہ کوبڑے پیمانہ پرمنایاجائے۔

تاہم اس کے شوہر نے اس کی بات کونظرانداز کردیا اورباربارتوجہ دلانے کے باوجودبھی اس کی بات نہ مانی جس پر ستیہ وانی نے مایوسی کے عالم میں خودکشی کرلی۔