جرائم و حادثات

حیدرآباد:پرائیویٹ ٹراویلس کی بس بے قابو ہوگئی۔ 4 افرادزخمی

شہرحیدرآباد کے ایرہ گڈہ علاقہ میں پرائیویٹ ٹراویلس کی بس بے قابو ہوکر رعیتوبازارکے قریب دو کاروں،بعض بائیکس کو ٹکردے دی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے ایرہ گڈہ علاقہ میں پرائیویٹ ٹراویلس کی بس بے قابو ہوکر رعیتوبازارکے قریب دو کاروں،بعض بائیکس کو ٹکردے دی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی

اس حادثہ میں چار افرادزخمی ہوگئے اورکار کونقصان پہنچا۔ گاڑی کے بے قابو ہونے پر راہگیر اپنی جان بچانے دوڑپڑے۔

ایس آرنگر پولیس نے بتایا کہ بدھ کی صبح تقریبا 6.30 بجے یہ بس ایرگڈہ سے ای ایس آئی جارہی تھی کہ اسی دوران ایرگڈہ رعیتوبازار کے سگنل کے قریب اس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ بس بے قابو ہوگئی اور سگنل کھلنے کا انتظار کرتے ہوئے وہاں ٹہری ہوئی کار، بائیکس کو ٹکر دے دی۔

اس بس نے ٹریفک بوتھ کو بھی ٹکر دے دی۔اس حادثہ میں چار افرادزخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے زخمیوں کو علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا اور ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔