حیدرآباد

شہرحیدرآباد کے کئی علاقوں میں بارش،سڑکوں پر پانی جمع

تلنگانہ کے دونوں جڑواں شہروں حیدرآباد وسکندرآباد کے بیشتر علاقوں میں کل شب بارش ہوئی جس کا سلسلہ تقریبا تین گھنٹے تک جاری رہا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے دونوں جڑواں شہروں حیدرآباد وسکندرآباد کے بیشتر علاقوں میں کل شب بارش ہوئی جس کا سلسلہ تقریبا تین گھنٹے تک جاری رہا۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
پریڈ گراؤنڈ پر کائٹ و سوئٹ فیسٹول کا آغاز (ویڈیو)
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
پرامن سماج کی تشکیل کیلئے مہاتما بدھ کی تعلیمات ضروری: ریونت ریڈی
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم

پرانے شہر کے ساتھ ساتھ ایل بی نگر، عبداللہ پورمیٹ،اپل، سیری لنگم پلی،گولکنڈہ، حیات نگر،ونستھلی پورم،ایل بی نگر،اُپل،ناگول،رامنتاپور،سکندرآباد،خیریت آباد،پنجہ گٹہ،بیگم پیٹ،پاٹنی،ملکاجگری،نریڈ میٹ،کشائی گوڑہ،ای سی آئی ایل،کاپرا،

اے ایس راو نگر،ناچارم،چرلہ پلی،مشیر آباد،اشوک نگر،لالہ پیٹ،وارث گوڑہ،سیتاپھل منڈی،پارسی گٹہ،تکارام گیٹ،کارخانہ،بوئن پلی،ترملگری اور دیگرعلاقوں کے ساتھ ساتھ اضلاع میں بھی بارش ہوئی۔

بارش کی وجہ سے سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے گاڑی سواروں کو مشکل صورتحال کا سامناکرناپڑا۔

بارش کے نتیجہ میں درجہ حرارت میں گراوٹ محسوس کی گئی اور کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی۔

a3w
a3w