حیدرآباد

حیدرآباد: سڑک اچانک ٹوٹ گئی۔ ڈی سی ایم الٹ گئی: ویڈیو

شہرحیدرآباد کے علاقہ گوشہ محل کے چانکہ واڑی میں اچانک سڑک ٹوٹ گئی جس کے نتیجہ میں ایک ڈی سی ایم الٹ گئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے علاقہ گوشہ محل کے چانکہ واڑی میں اچانک سڑک ٹوٹ گئی جس کے نتیجہ میں ایک ڈی سی ایم الٹ گئی۔

متعلقہ خبریں
عثمانیہ ہاسپٹل کی جدید عمارت گوشہ محل کی 32ایکڑ اراضی پر تعمیر کرنے کا حکم
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

اس واقعہ کے بعد اس سڑک پر گاڑیوں کی آمد ورفت روک دی گئی۔اس واقعہ کے وقت گاڑی کے قریب کوئی نہیں تھا اس لیے بڑا حادثہ ٹل گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

سڑک ٹوٹنے کی وجہ سے شدید ٹریفک جام ہوگیا اور پولیس ٹریفک کو بحال کروانے کی بھرپور کوشش کررہی ہے۔

دریں اثناء نئی تعمیر شدہ سڑک منہدم ہونے سے مقامی عوام میں خوف پایا جاتا ہے۔