حیدرآباد

ایم یادگری ریڈی نے ٹی ایس آرٹی سی کے صدرنشین کی ذمہ داری سنبھال لی

باجی ریڈی گووردھن ریڈی ٹی ایس آر ٹی سی کے صدرنشین تھے تاہم ان کی جگہ حکومت نے یادگری ریڈی کو یہ ذمہ داری دی۔ وہ دو سال تک اس عہدے پر رہیں گے۔ ان کو اس بار بی آر ایس کا ٹکٹ نہیں دیا گیا۔

حیدرآباد: جنگاوں کے بی آرایس رکن اسمبلی ایم یادگری ریڈی نے آج بس بھون میں تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(ٹی ایس آرٹی سی) کے صدرنشین کے طور پر ذمہ داری سنبھال لی۔ بتایاجاتا ہے کہ انہوں نے انتخابی ضابطہ کے جلد نفاذ کے پیش نظر یہ ذمہ داری سنبھال لی۔

متعلقہ خبریں
حج ہاوز میں عازمین حج کے قیام و طعام کے انتظامات کا جائزہ
سکندرآباد اور پٹن چیرو کے درمیان اے سی بسیں چلانے کا اعلان
آر ٹی سی کے آفیشیل ایکس اکاونٹس ہینڈلس بھی تبدیل
آر ٹی سی ملازمین کو نیا فٹمنٹ
آر ٹی سی کی 100 نئی بسوں کا افتتاح

اس پروگرام میں آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔ ابھی تک باجی ریڈی گووردھن ریڈی ٹی ایس آر ٹی سی کے صدرنشین تھے تاہم ان کی جگہ حکومت نے یادگری ریڈی کو یہ ذمہ داری دی۔ وہ دو سال تک اس عہدے پر رہیں گے۔ ان کو اس بار بی آر ایس کا ٹکٹ نہیں دیا گیا۔

a3w
a3w