حیدرآباد
حیدرآباد: نوجوان نے سل فون ٹاور پر چڑھ کر کیا پون کلیان کی آمد کا مطالبہ
شہرحیدرآباد کے علاقہ کوکٹ پلی میں ایک نوجوان سل فون ٹاورپرچڑھ گیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے علاقہ کوکٹ پلی میں ایک نوجوان سل فون ٹاورپرچڑھ گیا۔
کوکٹ پلی کے مادھاورم نگر سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان جس کی شناخت سائی کے طورپر کی گئی ہے، کل شب اچانک ٹاورپرچڑھ گیا۔
اس نے کہا کہ پڑوسی ریاست آندھراپردیش کے نائب وزیراعلی و تلگوفلموں کے مشہو راداکار پون کلیان جب تک نہیں آئیں گے وہ نیچے نہیں اترے گا۔
اس کے نیچے اترنے سے انکار پر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس کے ساتھ ساتھ فائربریگیڈ کے عملہ نے تقریبا تین گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد اس کو محفوظ طورپرنیچے اتارنے میں کامیابی حاصل کی۔