جنوبی بھارت

ٹاملناڈو میں ایک خاتون کو حجاب نکالنے پر مجبور کیا گیا‘ 7 افرادگرفتار

گرفتار شدہ ایک نابالغ ملزم کو چائلڈ کیر ہوم بھیج دیا گیاہے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار کئے جانے والوں میں زیادہ تر مقامی آٹورکشا ڈرائیور ہیں۔ یہ واقعہ 27 مارچ کی دوپہر اس وقت پیش آیا تھا جب ایک باحجاب خاتون اپنے دوست کے ساتھ قلعہ پہنچی تھی۔

چینائی: ٹاملناڈو پولیس نے 7  افراد بشمول ایک نابالغ لڑکے کو گرفتار کرلیا ہے جنہوں نے مبینہ طورپر ٹاملناڈو کے ویلور فورٹ کامپلکس میں ایک خاتون کو حجاب نکالنے پر مجبور کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
برقعہ اور حجاب کی مخالف بی جے پی کی خاتون ایم ایل اے نے برقعے تقسیم کیے
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
ایک ہونہار لڑکی جسے’’جہیز‘‘ نے مار دیا
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار

ویلور کے سپرنٹنڈنٹ پولیس راجیش کنن نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ 7  افراد کو دانستہ طورپر توہین اور رسوا کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ان میں کے سنتوش  (23)‘ عمران پاشاہ (24)‘ محمد فیصل (21)‘ ابراہیم باشاہ(24)‘ محمد فیصل (23)  اور سی پرشانت (23) شامل ہیں۔

 گرفتار شدہ ایک نابالغ ملزم کو چائلڈ کیر ہوم بھیج دیا گیاہے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار کئے جانے والوں میں زیادہ تر مقامی آٹورکشا ڈرائیور ہیں۔ یہ واقعہ 27 مارچ کی دوپہر اس وقت پیش آیا تھا جب ایک باحجاب خاتون اپنے دوست کے ساتھ قلعہ پہنچی تھی۔

گرفتارشدگان بھی وہاں پہنچ گئے اور اس سے حجاب نکالنے کے لئے کہا۔ ان میں ایک نے اس واقعہ کی فون پر شوٹنگ کی اور اسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر اَپ لوڈ کردیا جو وائرل ہوگیا۔