حیدرآباد

حیدرآباد: موٹرسائیکل کے ڈیوائیڈرسے ٹکراجانے کے نتیجہ میں تین نوجوان جاں بحق

یہ حادثہ شہرحیدرآباد کے منموہن سنگھ بریج پر کل شب پیش آیا۔

حیدرآباد: موٹرسائیکل کے پھسل کرڈیوائیڈرسے ٹکراجانے کے نتیجہ میں تین نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
کاروان اسمبلی حلقہ کے ڈیفنس کالونی کے نوجوانوں کی کانگریس میں شمولیت
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

یہ حادثہ شہرحیدرآباد کے منموہن سنگھ بریج پر کل شب پیش آیا۔

اس بریج کا حال ہی میں افتتاح عمل میں آیا تھا۔اس حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت گولکنڈہ فتح دروازہ کے معاذ،تالاب کٹہ کے رہنے والے احمد اورعمران کے طورپر کی گئی ہے۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔