حیدرآباد

حیدرآباد: اردو میڈیم کی طالبہ ثمینہ بیگم کو سرکاری ٹیچر کی ملازمت

اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرنے والی ثمینہ بیگم نے سرکاری ایس جی ٹی ٹیچر کی ملازمت حاصل کر کے والدین اور اساتذہ کا خواب شرمندہ تعبیر کر دیا۔

حیدرآباد: اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرنے والی ثمینہ بیگم نے سرکاری ایس جی ٹی ٹیچر کی ملازمت حاصل کر کے والدین اور اساتذہ کا خواب شرمندہ تعبیر کر دیا۔

متعلقہ خبریں
محترمہ وجاہت فاروق وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ
محترمہ چاند بی بی معلمہ منڈل پرجاپریشد اپر پرائمری اسکول کوتّہ بستی منڈل جنگاؤں کو کارنامہ حیات ایوارڈ

اس موقع پر ثمینہ بیگم نے اپنے والدین، شوہر غلام خُسرو، اور ساس شبیر النساء کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جن کے تعاون اور دعاؤں سے وہ اس مقام تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے پیشے سے بھرپور انصاف کریں گی اور تعلیم کے میدان میں اپنی خدمات جاری رکھیں گی۔

ثمینہ نے گورنمنٹ ہائی اسکول عیدی بازار، بنڈلہ گوڑہ منڈل سے جماعت اول تا دہم اردو میڈیم میں تعلیم حاصل کی اور 2013 میں ایس ایس سی کامیاب کیا۔

انہوں نے سنگم لکشمی بائی جونیر کالج فار گرلز، سنتوش نگر سے انٹرمیڈیٹ مکمل کیا اور گورنمنٹ ڈائٹ وقارآباد سے ڈی ایڈ کیا۔ ان کی اس تعلیمی کامیابی میں اساتذہ جناب تقی حیدر کاشانی، محترمہ صبیحہ صدیقہ، جناب محمد محبوب اور جناب کے ایس جمیل کی خصوصی رہنمائی شامل رہی۔ ثمینہ نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے بی ایس سی بھی مکمل کیا۔

ثمینہ کے والد شیخ ممتاز احمد، جو کرانہ دکان چلاتے ہیں، اور والدہ شمشاد بیگم نے اپنی بیٹی کی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ ثمینہ نے ڈی ایس سی امتحان 2024 میں شرکت کی اور 42 رینک حاصل کیا، جبکہ انہیں کل 61.67 نشانات ملے۔ 9 اکتوبر کو لال بہادر اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب میں وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے انہیں تقررنامہ پیش کیا۔